حکومت آئے روز پٹرول ‘بجلی کی  قیمتیں بڑھا رہی ہے :رانا عبدالسمیع

Feb 01, 2023


شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی )تحریک انصاف لیبر ونگ کے مرکزی صدر رانا عبدالسمیع خان نے کہا ہے کہ عمران خان کی تحریکی جدوجہد میں لیبر ونگ ہر اول دستے کے طور پر کام کر رہی ہیں امپورٹڈ حکومت کیخلاف چلائی جانے والی ہر تحریک میں پنجاب سمیت دیگر صوبوں کے صنعتی ورکر عمران خان کے ساتھ ہونگے۔ موجودہ حکومت پٹرول اور آٹے ،گیس بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر رہی ہیں یہ باتیں انہوں نے پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری سابق وفاقی وزیر اسد عمر کیساتھ ملاقات میں کی۔

مزیدخبریں