کسانوں کوگنے کی بروقت ادائیگی پرسمجھوتا نہیں کیا جائیگا:رانا امجد علی 

Feb 01, 2023


ننکانہ صاحب (نامہ نگار خصوصی+ نامہ نگار ) کسانوں کوگنے کی بروقت ادائیگی پرکسی صورت سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔زمینداروں کو گنے کے گورنمنٹ کی مقرر کردہ 300روپے فی من اور وزن بھی پورا ہونا چاہیے، مقررہ ریٹ سے کم کسانوں کو ادائیگی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے،متعلقہ محکمے گنے کے خریداری مراکز پر کانٹے کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کریںاور غیر قانونی کانٹے فوری طور پر سیل کریں۔ قائم مقام ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راناامجد علی نے ان خیالات کا اظہارگنے کی خریداری ،سی پی آر سمیت ادائیگیوں کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ افسر انڈسٹریز رانا خاور حفیظ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع چوہد ری اشرف ، زمیندار و دیگر متعلقہ محکموں کے افسروں نے شرکت کی۔ 

مزیدخبریں