مریضوں کے علاج معالجہ میں کوئی  کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی: ڈاکٹر شہروز

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)شیخوپورہ کی معروف سیاسی سماجی شخصیت کے فرزند ڈاکٹر شہروز منیر واہگہ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں بطورمیڈیکل افسر کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں چارج سنبھالنے کے بعد انہوں نے ہسپتال کے سینئرمیڈیکل سپر ینٹنڈنٹ ایم ایس ڈاکٹر فضال سندھیلہ سے ملاقات کی ، اس موقع پر ڈاکٹر شہروز نے کہاکہ مریضوں کے علاج معالجہ میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔ حکومت کی طرف سے سہولیات صحت کی فراہمی کی خاطر فراہم کردہ وسائل مریضوں کے علاج معالجہ پر صرف کئے جائیں گے ۔

ای پیپر دی نیشن