سیکرٹری جنرل گوجرانوالہ  جمخانہ شیخ عامر رحمان ،5ممبرزنے  حلف اٹھا لیا

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )سابق چیئر مین جی ڈی اے شیخ عامر رحمان نے گوجرانوالہ جمخانہ کے سیکرٹری جنرل کے طور پر اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر نے ان سے اس ذمہ داری کا حلف لیا،جمخانہ کے پانچ منتخب ممبران نے بھی حلف لیا،اس موقع پر گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدور حاجی عاصم انیس، میاں عمر سلیم،سابق ایگزیکٹیوممبر شیخ کاشف رحمان بھی موجود تھے،اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر نے سیکرٹری جنرل عامر رحمان اور ان کی کابینہ کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار  کرتے ہوئے کہا کہ نئی قیادت جمخانہ کی ترقی اور ترویج کیلئے کام کرے گی،بلاشبہ نئی قیادت با صلاحیت ہے جو کہ ممبران جمخانہ کی امنگوں کی ترجمانی کرے گی،اس حوالہ سے ہمارا بھرپور تعاون آپ کے شامل حال رہے گا،سیکرٹری جنرل عامر رحمان نے  بھرپور حوصلہ افزائی پرڈپٹی کمشنر سائرہ عمر کا شکریہ ادا کیااور اپنے عزم کا اعادہ کیاکہ وہ جمخانہ کو تمام جدید سہولیات  سے ہم آہنگ کریں گے،جمخانہ کے ممبران نے ہم پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اتریں گے ۔

ای پیپر دی نیشن