دہشت گردوں کا خاتمہ کئے بغیر امن قائم نہیں ہوسکتا:سیدریاض حسین نجفی


لاہور (خصوصی نامہ نگار)وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سیدریاض حسین نجفی اور نائب صدر علامہ سید مرید حسین نقوی نے پولیس لائن پشاورکی مسجد میں ہونے والے خود کش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعہ کو قومی سانحہ قرار دیا اور زوردیا ہے کہ دہشت گردوں کا خاتمہ کئے بغیر امن قائم نہیں ہوسکتا۔ نیشنل ایکشن پلان پرحقیقی معنوں پر عملدرآمد ہوتا تو یہ دن نہ دیکھنا پڑتے۔ کالعدم دہشت گرد گروہ اپنی دہشت گردی اور نفرت پھیلانے میںمصروف ہیں۔ مگر کوئی ان کے خلاف کارروائی نہیں کرتا۔ مذمتی بیان میں حافظ ریاض نجفی نے کہا کہ اللہ کے حضور پیش ہوکر سر بسجود ہونے والے نمازیوں کو شہیدکرنادہشت گرد وں کا ظالمانہ فعل اور فساکیت ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان ایک عرصے سے دہشت گردی کا شکار ہے۔مگر عوام کو ابھی تک دہشت گردی سے نجات نہیں مل سکی۔ خیبر پی کے کے دارالحکومت اسی شہر پشاور کی امامیہ مسجد قصہ خوانی بازار میںگذشتہ سال 3 مارچ 2022ء کو خودکش دھماکہ ہوا،مگر آج تک نمازیوں کے قاتل اور سہولت کاروں کا کوئی علم نہیں ہو سکا۔ان کا کہنا تھا کہ اداروں کو ڈنگ ٹپاو پالیسی کو چھوڑ کر طویل مدتی منصوبہ بندی کرنا ہوگی۔تکفیری دہشت گرد دندناتے پھرتے ہیں، انہیں لگام دینے والا کوئی نظر نہیں آتا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...