کابل (این این آئی )افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی نے پشاور پولیس لائن کی مسجد میں گزشتہ روز ہونے والے خود کش دھماکے کی مذمت کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں اشرف غنی کا کہنا ہے کہ میں پشاور میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی پرزور مذمت کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں حملے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں۔اشرف غنی کا کہنا تھا کہ خود کش دھماکے میں شہدا کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔
اشرف غنی مذمت