انسانیت کے دشمنوں سے آ  ہنی ہاتھ سے نمٹا جائے:ڈاکٹر سبیل اکرام


لاہور(نیوزرپورٹر) انسانیت کے دشمنوں سے آ  ہنی ہاتھ سے نمٹا جائے۔ بزدل دہشت گرد قوم کا مورال ڈائون نہیں کرسکتے۔ پشاور مسجد بم دھماکہ میں شہید اور زخمیوں کے متاثرہ خاندانوں کے غم اور دکھ میں پوری قوم برابر کی شریک ہے۔حکومت سے ہمارا مطالبہ ہے کہ شہید اور زخمی ہونے والے خاندانوں کی مالی مدد کی جائے۔یہ وقت کرسی اور اقتدار کی خاطر لڑنے کا نہیں باہمی اتحاد کا ہے۔ ان خیالات کااظہار سیاسی سماجی رہنما ڈاکٹر سبیل اکرام نے کیا۔ انھوں کہ مساجد کا تقدس پامال کرنا ، نمازیوں کو شہید کرنا بدترین دہشت گردی ہے۔ ریڈزون میں دہشت گردوں کا داخل ہوجانا ہمارے سکیورٹی اداروں کی اہلیت پر سوالیہ نشان ہے۔دہشت گردی کے المناک واقعہ نے پوری قوم کو غم زدہ کردیا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...