شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)معروف سیاسی سماجی شخصیت و سابق یو سی چیئرمین حاجی افضل علی ورک نے کہا ہے کہ قرآن پاک کی بے حرمتی ایک انتہائی گھناؤنا اور ناقابل برداشت عمل ہے آزادی کی آڑمیں کسی بھی ایسے فعل کی اجازت نہیں دی جا سکتی، وہاں قرآن پاک اور پوری دنیا میں ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے دل جل رہے، ، اسلام امن کا مذہب ہے، عالمی برادری کو اسلاموفوبیا اور عدم برداشت کیخلاف یکساں موقف اختیار کرنا چاہئے سویڈن میں اس اقدام سے دنیا بھر کے اربوں مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے آزادی اظہار کی آڑ میں کسی کو مذہبی جذبات مجروح کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔
قرآن پاک کی بے حرمتی ناقابل برداشت عمل ہے :افضل ورکi
Feb 01, 2023