لاہور(نامہ نگار) سی ٹی او لاہور نے لین لائن، سٹاپ لائن پر پابندی کروانے کا حکم جاری کیا ہے اور لاہور کی تمام سرکل افسران کو خود آگاہی دینے کی ہدایت کی ہے ۔ سی ٹی او لاہور کیپٹن(ر) مستنصر فیروز کا کہنا ہے کہ ایجوکیشن ٹیم، پوائنٹ ڈیوٹی شہریوں کو ایجوکیٹ کرتے نظر آئیں،شہر میں کوئی بھی گاڑی سٹاپ لائن کی خلاف ورزی کرتے نظر نہ آئے، موٹرسائیکل سوار انتہائی بائیں لین استعمال کریں، حادثات کی ایک بڑی وجہ غلط لین میں سفر کرنا ہے، سی ٹی او لاہور نے مزید کہا کہ شہریوں کو آگاہی و وارننگ کے بعد سخت کارروائی کی جائے گی۔