قصور(نمائندہ نوائے وقت) متعدد وارداتوں میں کئی شہر ی لٹ گئے۔ پولیس کاغذی کارروائی تک محدود،شہری سراپا احتجاج بن گئے۔صادق نے تھانہ مصطفے آباد میں مقدمہ درج کرایا کہ نقیب آباد کے قریب ڈاکوؤں نے 98 ہزار روپے اور موبائل چھین لیا ۔ آصف نے تھانہ پتوکی میں مقدمہ درج کرایا کہ میری شاپ پر تین ڈاکوؤں آئے اور 80 ہزار روپے لے گئے۔ امین نے تھانہ الہٰ آباد میں مقدمہ درج کرایا کہ نجی بنک سے رقم نکلوا کر گھر جارہا تھا کہ ڈاکوؤں نے 1 لاکھ 12 ہزار روپے اور موبائل چھین لیا۔ محمد منشاء نے تھانہ صدر میں اطلاع دی کہ نامعلوم نے میری دکان سے نقدی و دیگر سامان چوری کر لیا ہے۔ غلام رسول ہیڈماسٹر اور ساجد علی نے تھانہ صد ر پھولنگر میں اطلاع دی کہ سکول سے نامعلوم 20 پنکھے و دیگر سامان چوری کرکے لے گئے۔ آصف مجید نے تھانہ سٹی چونیاں میں مقدمہ درج کرایا کہ کینڈا کالونی سے میری کار چوری ہوگئی۔ احمد نے تھانہ صدر قصور میں اطلاع دی کہ فتح پور کے قریب ڈاکوؤں نے 8 ہزار روپے اور موبائل چھین لیا ۔ حسنین معظم نے تھانہ بی ڈویژن میں اطلاع دی کوٹ مولوی عبدالقادر سے چور میری فارمیسی کے تالے توڑ کر 20/15 ہزار روپے نقدی و دیگر سامان لے گئے۔ شوکت علی نے تھانہ صد ر میں اطلاع دی ہے کہ فتح باز خاں کالونی کے قریب ڈاکوؤں نے ہزاروں روپے ‘ موبائل چھین لیا۔محمد منشاء نے تھانہ منڈی عثمانوالہ میں درخواست دی کہ نامعلوم میرے گھر سے الماری کا تالا توڑ کر 2لاکھ پچھتر ہزار روپے ، زیورات و دیگر قیمتی لے گئے ۔پولیس نے مقدمات درج کر لئے ۔