لاہور (خصوصی نامہ نگار)13 دینی جماعتی تحفظ ختم نبوت الائنس،جے یوآئی،جے یوپی،جماعت اسلامی،ورلڈپاسبان ختم نبوت،متحدہ علماء کونسل،مجلس احراراسلام،مسلم لیگ (علماؤمشائخ) جمعیت اہلحدیث، جمعیت اہلسنت،تحریک ملت جعفریہ،خاکسارتحریک،چاروں مسالک علماء کونسل اورتحریک آزادی کشمیرکے رہنماکنوینئرالائنس علامہ محمدممتازاعوان ڈپٹی کنوینئرزحافظ حسین احمد، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، مولانا محمد الیاس چنیوٹی،پیرسیدولی اللہ شاہ بخاری ودیگررہنماؤں شیخ محمدنعیم بادشاہ،سردارمحمدخان لغاری،میاں محمداسلم ندیم،مولاناحنیف حقانی، ڈاکٹر ماجد خاکسار، مفتی اسعدنیاز،قاری شہریاراحمد،قبلہ سلیم عباس جعفری ودیگر نے مشترکہ بیان میں پشاور پولیس لائن جامع مسجدمیں ہونیوالے دہشتگردانہ خودکش حملہ میں درجنوں نمازیوں کی المناک شہادت اوربیسیوں کے شدیدزخمی ہونے کے دل سوزواقعہ پرانتہائی دکھ وغم کااظہارکرتے ہوئے اسے اسلام وملک دشمنوں کی کارستانی قراردیاہے اورکہاہے کہ وطن عزیزمیں پے درپے ہونیوالی دہشتگردی درحقیقت ملک دشمن طاقتوں کی طرف سے مسلط کردہ غیراعلانیہ جنگ ہے۔ سفاک دہشتگرداپنی بزدلانہ کاروائیوں سے ملک وقوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتے ۔