پشاور حملہ قابل مذمت‘ مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں: رابطہ عالم اسلامی


جدہ (امیر محمد خان سے) رابطہ عالم اسلامی کی جانب سے پشاور میں دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ رابطہ عالم اسلامی کے جنرل  ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسیٰ نے پشاور میں دہشتگردی کے واقعے کے حوالے سے کہا ہے کہ اس مجرمانہ فعل کی شدید مذمت کرتے ہیں اور اس حملے  کے مرتکب افراد سے مذہب اور انسانیت کے معنی چھین لیے گئے تھے۔ انہوں نے نہ انسانی روح کی حرمت کا احترام کیا اور نہ ہی عبادت گاہوں کے تقدس کا۔ ایک مرتبہ پھر رابطہ عالم اسلامی پوری اسلامی دنیا کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے اس قسم کے تشدد اور دہشتگردی کو یکسر مسترد کرتی ہے۔ ڈاکٹر العیسیٰ نے متاثرین اور زخمیوں کے اہل خانہ کے ساتھ دلی تعزیت کی اور اظہار ہمدردی کیا۔
رابطہ عالم اسلامی

ای پیپر دی نیشن