برطانوی معیشت روس سمیت تمام  ترقی یافتہ ممالک سے بدتر رہے گی: آئی ایم ایف 


لندن؍ بیجنگ (نوائے وقت رپورٹ+ شہنوا+ اے پی پی) بدحال برطانوی معیشت سے  متعلق آئی ایم ایف نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ رواں برس برطانوی معیشت تمام ترقی یافتہ ملکوں بشمول روس سے بھی بدترین  رہے گی۔ رواں برس برطانوی معیشت میں  0.3 فیصد ترقی کی بجائے 0.6 فیصد کمی کا امکان ہے۔ درست حکومتی اقدامات کے سبب آئندہ برس معیشت میں 0.9 فیصد ترقی متوقع ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پیش گوئی کی ہے کہ 2023 ء میں چین کی معیشت 5.2 فیصد کی شرح سے بڑھے گی، جو کہ اکتوبر 2022 ء کی پیش گوئی سے 0.8 فیصد پوائنٹس زائد ہے۔ آئی ایم ایف نے اپنی نئی جاری کردہ ورلڈ اکنامک آئوٹ لک رپورٹ میں کہا ہے کہ 2023 ء میں مکمل طور پر کھلنے کے ساتھ چین میں شرح نمو میں تیزی متوقع ہے۔ آئی ایم ایف کے مطابق عالمی شرح نمو 2022 ء میں 3.4 فیصد سے کم ہوکر 2023 ء میں 2.9 فیصد اور پھر 2024 میں بڑھ کر 3.1 فیصد ہو جائے گی۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بنگلہ دیش کے لئے 4.7  بلین امریکی ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔  ذرائع کے مطابق  بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے بنگلہ دیش  کو  توسیعی کریڈٹ سہولت (ای سی ایف) اور توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) کے معاہدوں کے ساتھ ساتھ 1.4 بلین ڈالر کی لچک اور پائیداری کی سہولت (آر ایس ایف)کے تحت 3.3 بلین امریکی ڈالر کی منظوری دی ہے۔
آئی ایم ایف 

ای پیپر دی نیشن