ریاض (اے پی پی) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے ٹیلیفونک بات چیت کے دوران تیل کی منڈی میں استحکام برقرار رکھنے کیلئے اوپیک پلس میں شامل ممالک کے درمیان تعاون پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی ولی عہد اور پیوٹن نے سیاسی‘ تجارتی‘ اقتصادی اور توانائی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر بات چیت کی ہے۔
پیوٹن فون
شہزادہ محمد بن سلمان کا پیوٹن کو فون‘ تیل کی منڈی میں استحکام کیلئے تعاون پر تبادلہ خیال
Feb 01, 2023