لاہور قلندرز کا فینز کیلئے سپورٹس  آئوٹ لیٹ کھولنے کا اعلان

Feb 01, 2023


لاہور(سپورٹس رپورٹر) چیف ایگزیکٹو آفیسر لاہور قلندرزعاطف رانانے لاہور قلندرز کا کرکٹ فینزکیلئے سپورٹس آؤٹ لیٹ کھولنے کا اعلان کر دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز اور تمام کرکٹ فینز کی سہولت کیلئے سپورٹس آؤٹ لیٹ بنارہے ہیں۔ایسی آؤٹ لیٹ بنا رہے ہیں جہاں فینز کو سپورٹس کی معیاری پراڈکٹس دستیاب ہوں گی ۔ اس آؤٹ لیٹ کو پی ایس ایل 8 میں لانچ کرنے کی کوشش کریں گے۔

مزیدخبریں