بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹانا  غلطی ہوگی : راشد لطیف

`

Feb 01, 2023


لاہور (سپورٹس رپورٹر ) سابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر راشد لطیف نے بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹانیوالے ناقدین پر تنقید کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا ٹیم میں ان سے زیادہ قابل کوئی ہے؟ بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹانے سے معاملات ٹھیک نہیں ہونگے لیکن اس سے ٹیم پر خاصا اثر پڑیگا۔اس وقت ان کے سامنے کوئی کھڑا نہیں ہوسکتا۔ آل فارمیٹس کا کپتان سیٹ اپ میں واحد کھلاڑی ہے جو جسمانی طور پر فٹ ہے اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ان کو کپتانی سے ہٹانا غلطی ہوگی ۔

 قومی ٹیم کے پاس شاداب خان اور شاہین شاہ آفریدی کی شکل میں کپتانی کیلئے دو آپشن ہیں۔ راشد لطیف نے اس وقت کو بھی یاد کیا جب سرفراز احمد قومی ٹیم کی قیادت کر رہے تھے ، انہوں نے کہا کہ جو کچھ اس وقت بابر کے ساتھ ہو رہا ہے، وہی کچھ سال پہلے سرفراز کیساتھ ہوا تھا۔ کچھ سابق کرکٹرز نے بھی سرفراز کو کپتانی سے ہٹانے کے خلاف بات کی تھی جو ان کے خیال میں سب سے بڑی غلطی تھی۔یہ ایک بہت بڑی غلطی تھی اور ہم نے اس کے خلاف آواز اٹھائی، یہ بہت بری حرکت تھی۔ ہم ابھی تک اس سے باز نہیں آئے ہیں۔

مزیدخبریں