قصور میں وکیل کا قتل‘ لاہور بار ایسوسی ایشن کی ہڑتال‘ عدالتوںکا بائیکاٹ


لاہور (خبر نگار) قصور میں اسلم جوئیہ ایڈووکیٹ کو بہیمانہ قتل کرنے پر لاہور بار ایسوسی ایشن نے گذشتہ روز عدالتوں کا بائیکاٹ کیا اور ہڑتال کی۔ ہڑتال کے باعث عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات شدید متاثر ہو گئے۔ لاہور بار ایسوسی ایشن نے حکومت سے وکلاء کے تحفظ کے لیے فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کر دیا جبکہ لاہور بار ایسوسی ایشن کے صدر رانا انتظار، سیکرٹری وقاص وڑائچ، کفیل کھوکھر سمیت دیگر عہدیداروں نے اسلم جوئیہ کے قاتلوں کی گرفتاری اور قرار واقعہ سزا کا مطالبہ کیا ہے۔ اس حوالے سے صدر لاہور بار رانا انتظار نے کہا کہ پاکستان میں وکلاء کو قتل اور قاتلانہ حملے جیسے واقعات روز بروز اضافہ تشویش کا باعث بن رہے ہیں۔
لاہور بار ایسوسی ایشن/ ہڑتال

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...