وزیرآباد (نامہ نگار) گیس سلنڈر پھٹنے سے زور دار دھماکہ، دو منزلہ مکان کے در و دیوار لرز گئے۔ اہلخانہ معجزاتی طور پر محفوظ رہے۔ تیلی پورہ کے رہائشی فرید حسین عرف فیضی مغل کی اہلیہ صبح بچوں کو سکول بھیجنے کے لئے ناشتہ بنانے لگی کہ سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ شدید دھماکے کے باعث بالائی منزل کے کھڑکیاں دروازے اکھڑ کر کئی فٹ دور لوگوں کے مکانوں پر جا گرے۔ متاثرہ گھر میں 2 فیملیاں سکونت پذیر تھیں۔ تمام معجزاتی طور پر محفوظ رہے۔ ہر طرف خوف و ہراس پھیل گیا۔ دھماکہ ایل پی جی گیس کی لیکج اور سلنڈر ناقص ہونے کے باعث پیش آیا۔
سلنڈر دھماکہ