کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی میں ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے 115 افغان قیدی رہا کر دیئے گئے۔ جیل حکام کے مطابق افغان قیدیوں کو بسوں کے ذریعے کوئٹہ روانہ کر دیا گیا۔ افغان قیدیوں کو چمن بارڈر پر افغان حکام کے حوالے کیا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ تمام افغان قیدی گزشتہ دو سے تین ماہ سے جیل میں تھے۔ افغان قیدیوں پر غیرقانونی رہائش سمیت مختلف مقدمات تھے۔ جیل حکام نے بتایا ہے کہ رہائی پانے والوں میں ایک افغان خاتون بھی شامل ہے۔
افغان قیدی