لاہور(سپورٹس رپورٹر) عالمی ریکارڈ یافتہ واکر شاداب بلوچ ایک بار پھر ایکشن میں آ گئے، اس بار شاداب بلوچ یوم کشمیر کی مناسبت سے ایک روزہ سولو واک کریں گے۔پانچ فروری کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کا دن ہے۔شاداب بلوچ نے اس سال اپنے کشمیری بھائیوں کےساتھ اظہار یکجہتی کے سلسلے میں بحریہ ٹاو¿ن کراچی سے مزار قائد تک ایک سولو واک کا اہتمام کیا ہے۔بیالیس کلو میٹر طویل یہ واک آرگنائزراحسان قریشی کی نگرانی میں ہوگی ،شاداب بلوچ بحریہ ٹاو¿ن کے مین گیٹ سے سفر کا آغاز کریں گے اور مقررہ فاصلہ طے کر کے مزار قائد کے وی آئی پی گیٹ پر واک کا اختتام کریں گے۔
آرگنائزر احسان قریشی کے مطابق واک کا آغاز صبح آٹھ بجے ہوگا اور شاداب بلوچ براستہ سپر ہائی وے سہراب گوٹھ اور شاہراہ پاکستان سے ہوتے ہوئے دو پہر چار بجے مزار قائد کے وی آئی پی گیٹ پر پہنچیں گے۔