اسلام آباد‘ کراچی (خبر نگار + نیٹ نیوز) ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وئرس کے 8کیس رپورٹ ہوئے۔ نیز 12مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ قومی ادارہ صحت کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 2 ہزار 358 ٹیسٹ کیے گئے۔ 8 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں، اس طرح اس مدت میں مثبت ٹیسٹ کی شرح 0.34 فیصد رہی ہے۔ مزید برآں وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا۔ اسلام آباد میں221 ، لاہور 64 ٹیسٹوں میں سے ایک ٹیسٹ مثبت آیا اور وہاں پر مثبت کیسز کی شرح 0.27 فیصد رہی جبکہ جہلم میں121 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے ایک ٹیسٹ مثبت آیا اور وہاں شرح 0.83 فیصد رہی۔ چین میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے کرونا کے نئے ویرینٹ بی ایف 7 کی کراچی میں موجودگی کی تصدیق ہوگئی ہے۔ ذرائع محکمہ صحت کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے بی ایف 7 کا پہلا کیس کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں سامنے آیا ہے۔ متاثر شخص کی چین سے کوئی سفری تفصیلات نہیں ہیں، البتہ متاثرہ شخص کے دفتر میں ایک شخص ملنے آیا جس کے بعد متاثرہ فرد میں علامات ظاہر ہوئیں اور تصدیق کے بعد بی ایف 7 سامنے آیا ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق نیا ویرینٹ ایک دوسرے فرد میں بہت تیزی سے پھیلتا ہے، چین میں بڑے پیمانے پر لوگوں کو اپنا نشانہ بنایا ہے۔
کرونا
کرونا : چین میں تباہی پھیلانے والے نئے ویرینٹ کی کراچی میں تصدیق
Feb 01, 2023