اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)چیف سیکریٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی نے سکول بچوں کے ہمراہ سیف سٹی اسلام آباد کا دورہ کیا انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں اور کیپیٹل پولیس آفیسر سیف سٹی نے وفد کا استقبال کیا ، آئی جی اسلام آباد نے چیف سیکرٹری، بچوں کو سیف سٹی پروجیکٹ بارے بتاتے ہوئے کہا کہ سیف سٹی کی اپ گریڈیشن کا کام ابھی جاری ہے ااس موقع پرچیف سیکریٹر ی گلگت بلتستان نے سیف سٹی میں جدید ترین ٹیکنالوجی کے استعمال اور اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔