چونترہ،چکری میںقبضہ گروپوں کیخلاف آپریشن،730ملزمان گرفتار 


راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سی پی اوسید شہزاد ندیم بخاری نے کہا ہے کہ چونترہ اورچکری کے علاقوں میں زمینوں پر مسلح جتھوں کے ذریعے قبضہ کرنے ، فائرنگ کے پے در پے واقعات روکنے کیلئے سرچ آپریشن کرکے ذمہ داران کے خلاف 350 مقدمات درج کرکے 730ملزمان گرفتارکئے گئے، کسی بھی ہائوسنگ سوسائٹی میں اسلحہ رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی معصوم شہریوں کی زمینوں پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جارہاہے جہاں بھی غیر قانونی کا م ہوگا بلا تفریق کاروائی کی جائے گی انہوں نے منگل کو پولیس لائن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض خان ،ایس پی صدر بلال محمود سلہری ان کے ہمراہ تھے،  سی پی اوسید شہزادندیم بخاری نے کہا کہ ہائوسنگ سوسائٹیوں میں اسلحہ کی موجودگی اورخطرناک افراد کی موجودگی ایک چیلنج ہے قبضہ مافیا اورغیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیوں کے خلاف میرٹ کو یقینی بناتے ہوئے کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
،قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی قانون شکن عناصرسے روابط رکھنے والے پولیس افسران کے خلاف محکمانہ کاروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں کسی کو بھی قانون ہاتھ میںلینے کی اجاز ت نہیں دوں گا، کسی بھی ہائوسنگ سوسائٹی میں غیر رجسٹر گارڈ رکھنے پر پابندی ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن