خودکش کارروائیاں حرام ، اپنے آپ کو قتل کرناگناہ کبیرہ ہے،شیخ عبد الوحید  

Feb 01, 2023


راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے ) ملک کی ممتاز سماجی و سیاسی شخصیت اور پاکستان مسلم لیگ ن راولپنڈی کے مرکزی راہنماء  شیخ عبد الوحید نے پشاور پولیس لائن مسجد میں خود کش حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ  دہشت گرد گروہوں کی طرف سے  خودکش کارروائیاں جن کی وجہ سے قتل و غارت گری اور تباہی و بربادی پھیلتی ہے ، یہ حرام کاموں میں  سے ہے اور  اپنے آپ کو قتل کرنا کبیرہ گناہوں میں سے ایک ہے،ارشاد باری تعالیٰ ہے اور جو شخص کسی مومن کو جان بوجھ کر قتل کرے اس کی سزا جہنم ہے جس میں وہ ہمیشہ رہے گا اور اس پر خدا کا غضب اور لعنت ہے اور اس کے لیے اس نے دردناک عذاب تیار کر رکھا ہے۔
 ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں ذرائع ابلاغ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’بندہ اس وقت تک اپنے دین میں ہے جب تک کہ وہ ناجائز خون نہ بہائے‘اس لیے سرکاری و نجی املاک کو تباہ کرنا، لوگوں کو مارنا اور وطن کو تباہی کی طرف لے کر جانا بہت بڑا جرم اور گناہ کبیرہ ہے۔

مزیدخبریں