راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)پولیس نے منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کارروائیاں کرکے چار ملزمان گرفتارکرلئے ائیر پورٹ پولیس نے ملزم عثمان 01کلو300گرام چرس، رتہ امرال پولیس نے ملزم منیر احمد سے600گرام چرس برآمد کرلی۔
،وارث خان پولیس نے ملزم جنید سے07لیٹر شراب ، سول لائنز پولیس نے ملزم پرویزسے04 بوتل شراب برآمدکرکے مقدمات درج کرلئے ۔