متنازعہ  ٹوئٹ کیس، اعظم سواتی پر 28 مارچ کو فردِ جرم عائد کرنے کا فیصلہ

Feb 01, 2023



 اسلام آباد (این این آئی) تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی پر متنازع ٹویٹ کیس میں 28 مارچ کو فردِ جرم عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ سینیٹر اعظم سواتی متنازع ٹویٹ کیس میں اسلام آباد کی عدالت میں پیش ہوئے۔ اس موقع پر عدالت کے جج سے اعظم سواتی نے کہا جج صاحب، آج اس عدالت کا امتحان ہے، میں نہ ملک کا مجرم ہوں نہ قانون کا، اس ملک کے لیے میں امریکا سے یہاں آیا تھا۔ میں نے ایوب خان، ضیاء الحق اور پرویز مشرف کے ظلم کو دیکھا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ کے دو تین سو لوگوں نے اداروں کو تباہ کر دیا۔ میرا کپتان اس اسٹیبلشمنٹ کے خلاف کھڑا ہے۔ لوگوں کا عدلیہ سے اعتبار اٹھ رہا ہے، کچھ لوگ ہیں جو آج بھی انصاف کر رہے ہیں۔ سپیشل جج سینٹرل اسلام آباد اعظم خان نے کہا انشاء اللّٰہ انصاف ہی ہو گا۔
سواتی،فرد جرم

مزیدخبریں