عمران حملہ کیس، ملزموں کے جوڈیشل ریمانڈ میں 6 فروری تک توسیع 

Feb 01, 2023


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) خصوصی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی پر قاتلانہ حملہ کیس میں ملوث ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر کے سماعت 6فروری تک ملتوی کر دی۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔ 
مقدمہ میں ملوث حسن، طیب اور وقاص کی بذریعہ ویڈیو لنک سماعت کی گئی۔ اس دوران معزز جج نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے تینوں ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی۔
عمران حملہ

مزیدخبریں