قصور (نمائندہ نوائے وقت) قصور کے نواح مصطفی آباد میں اوباش ملزموں نے ایک خاتون کو بے آبرو کر دیا۔ سندھو ٹائون کی رہائشی 38 سالہ (ز) نے تھانہ میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ میں گھر میں رات کو اکیلی تھی‘ ملزم علی حسن وغیرہ موقع پا کر میرے گھر میں دیوار پھلانگ کر داخل ہوئے اور مجھے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ پولیس تھانہ مصطفی آباد نامزد ملزم کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کر کے مصروف کارروائی ہے۔
زیادتی
مصطفی آباد: اوباش دیوار پھلانگ کر گھر داخل‘ خاتون سے اجتماعی زیادتی
Feb 01, 2023