سینٹرز آف ایکسی لینس کو ترقی پذیر ممالک کیلئے مثال بنائیں گے، احسن اقبال 


اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے سینٹرز آف ایکسی لینس ملک کو ڈیجیٹل انقلاب کے لئے تیار کرنے میں  کلیدی کردار ادا کریں گے،ٹیکنالوجی سینٹرز آف ایکسی لینس وسطی ایشیاء اور خلیجی ممالک کی ریاستوں کے ساتھ مل کر کام کریں ،سینٹرز آف ایکسی لینس کو ترقی پذیر ممالک کے لئے مثال بنائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹیکنالوجی سینٹرز آف ایکسی لینس کی کارکردگی پر جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ 18۔2017ئ￿ میں چوتھے صنعتی انقلاب کے تقاضوں کا سامنا کرنے کیلئے چار سینٹرز آف ایکسیلینس کی بنیاد رکھی،سینٹرد آف ایکسیلینس کا قیام آرٹیفیشل  انٹیلی جنس، روبوٹکس ، بگ ڈیٹا اور کلاوڈ کمیوٹنگ کا مقصد چوتھے صنعتی انقلاب کی تیاری تھا،نینو اور سپیس ٹیکنالوجی کے سینٹر آف ایکسیلنس شروع کئے لیکن پچھلی حکومت کی سرد مہری کے نظر ہوگئے۔اجلاس میں وزارت منصوبہ بندی کے پاس منظوری کے لئے صوبائی حکومتوں اور وفاقی وزارتوں کی جانب سے پیش کردہ پی سی ون اور فیزیبلٹی رپورٹس پر نجی شعبے سے آرائ￿  طلب کرنے کا مؤثر طریقہ کار اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ۔
احسن اقبال

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...