پاکستان سویٹ ہوم‘ پنڈی چیمبر آف کامرس کے زیراہتمام بلڈ ڈونیشن کیمپ



راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان سویٹ ہوم بلڈ بنک اور زمرد خان (ہلال امتیاز) کی جانب سے  راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں معصوم زندگیاں بچانے کے مشن میں عظیم الشان بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں راولپنڈی چیمبر کے ممبران اور بزنس کیمونٹی نے تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کے لیے بڑی تعداد میں خون کے عطیات دئیے۔ اس موقع پر صدر راولپنڈی چیمبر آف کامرس ثاقب رفیق نے کیمپ کا خصوصی دورہ کیا اور خون کے عطیات دینے والے جوانوں اور ممبران کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ ثاقب رفیق کا کہنا تھا راولپنڈی چیمبر آف کامرس میں عطیہ خون کیمپ کا مقصد تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں سے اظہار یکجہتی کرنا ہے۔ تمام تاجر برادری اور بزنس کیمونٹی تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کے ساتھ کھڑی ہے اور انہیں کبھی خون کی قلت نہیں ہونے دیں گے۔ ہمارے ہوتے ہوئے یہ بچے کبھی اکیلے نہیں ہونگے۔ اس دوران پاکستان سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان (ہلال امتیاز) نے بلڈ کیمپ کا دورہ کرتے ہوئے خون کا عطیات دینے والے راولپنڈی چیمبر کے ممبران اور جوانوں کا حوصلہ بڑھایا۔ خطاب کرتے ہوئے زمرد خان کا کہنا تھا کہ آج مجھے یہ دیکھ کر بے حد خوشی محسوس ہوئی کہ ہماری بزنس کیمونٹی انسانیت کی خدمت میں عمل پیرا ہے۔ میں بزنس کیمونٹی بالخصوص راولپنڈی چیمبر آف کامرس کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے میری  آواز پر لبیک کہا اور معصوم زندگیاں بچانے کے اس عظیم مشن میں میرا بھرپور ساتھ دیا۔ اصل میں آپ لوگ ہمارے ہیروز ہیں جو بزنس کے ساتھ ساتھ مخلوق خدا کی خدمت میں بھی برسر پیکار ہیں۔  راولپنڈی چیمبر کے ممبران نے ہمیشہ ہر مشکل حالات میں تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کے لیے خون کے عطیات دئیے۔ میں دیگر چیمبرز اور دیگر شعبوں سے ڈاکٹرز، انجینئرز، پروفیسرز اور وکلا سمیت ہر فیلڈ سے تعلق رکھنے والوں سے اپیل کرتا ہوں انسانیت کی خدمت کے اس عظیم سفر میں ہمارا ساتھ دیں اور ہمارے ہمسفر بنیں۔ شمالی وزیرستان کے علاقہ میر علی میں پاک فوج کے تعاون سے بنایا۔ آج سینکڑوں تعداد میں یتیم بچے وہاں بہترین ماحول میں تربیت پا رہے ہیں۔ شمالی وزیرستان میر علی میں گولڈن ایرو کے نام سے پاکستان سویٹ ہوم قائم ہے۔ اس موقع پر راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے راجہ مجاہد نے پاکستان سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان (ہلال امتیاز) کو ملک و قوم اور انسانیت کی بے لوث خدمات کے اعتراف میں گولڈ میڈل سے نوازا۔ علاوہ ازیں کیمپ کے اختتام پر پاکستان سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان (ہلال امتیاز) کو راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ثاقب رفیق نے ممبران کے ہمراہ یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔
سویٹ ہوم

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...