ڈیزل ‘ پیٹرول کی شدید قلت پیدا ہوگئی‘ رحمت خان وردگ کراچی (اسٹاف رپورٹر)تحریک استقلال کے 

Feb 01, 2023


مرکزی صدر رحمت خان وردگ نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں ذیزل اور پیٹرول کی شدید قلت ہے اور خدشہ ہے کہ اگر حکومت نے بروقت مناسب فیصلے اور اقدامات نہ کئے تو ٹریفک کا پہیہ رک سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جن پیٹرولیم کمپنیوں کے پاس ذیزل اور پیٹرول موجود بھی ہے وہ بھی فی لیٹر 35 روپے نقصان پر فروخت کرنے میں رضامند نہیں اور سپلائی کا نظام درہم برہم ہے۔ پی ایس او کے پاس پیٹرولیم مارکیٹ کا 65% بزنس ہے لیکن پی ایس او بھی اپنے ڈیلرز کو ڈیزل پیٹرول فراہمی میں لیت و لعل سے کام لے رہی ہے۔انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ اس سلسلے میں فوری طور پر فیصلے اور اقدامات کئے جائیں اور درگزر کرنے سے قوی امکان ہے کہ چند روز میں ٹرانسپورٹ کا پہیہ رک جائے گا اور ملک میں فیول نایاب ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نجی پیٹرولیم کمپنیاں آخر کس طرح نقصان پر پیٹرولیم بزنس جاری رکھ سکیں گی؟ اسی لئے وفاقی حکومت فوری طور پر اس سلسلے میں فیصلے کرے۔

مزیدخبریں