کراچی (اسٹاف رپورٹر)بانیان پاکستان کی اولادوں کی تنظیم محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی) پاکستان کے چیئرمین و محب وطن سماجی رہنما محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکہ و دیگر دہشت گردی کے المناک واقعات اور معاشی و سیاسی بحران کی وجہ بوسیدہ نظام ہے جس کا ہمارے انصاف کے ایوان بھی حصہ بنے ہوئے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ملک میں معاشی و سیاسی بحران کے بعد اب امن و امان کا بحران بھی پیدا ہو گیا ہے انہوں نے پشاور کی پولیس لائنز مسجد میں دھماکے کے خلاف اپنے مذمتی بیان میں پولیس لائنز مسجد دھماکے کی مذمت اور دھماکے کے شہدا کے درجات کی بلندی و لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اگر ملک سے بوسیدہ نظام کا خاتمہ نہ ہوا تو کچھ بھی باقی نہیں بچے گا سب ایک ایک کرکے ختم ہو جائے گا اور ملک و نئی نسل کا مستقبل تاریک ہو جائے گا۔