حکومت دہشت گردوں کیخلاف سخت کارروائی کرے ، فیروز لاشاری 


دھابیجی ( بیورو رپورٹ)پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ کی رہنما فیروز لاشاری نے کہا ہے کہ حکومت دہشتگردوں کیخلاف سخت کارروائی کرے۔ پشاور پولیس لائن مسجد میں خودکش دھماکہ ایک بزدلانہ عمل ہے جسکی شدید مذمت کرتے ہیں۔ آرمی پبلک اسکول کے شہدا بچوں انصاف ہوتا ، تو آج یہ دن نہ دیکھنے کو ملتا انہوں نے کہا کہ حکومت کی لاپرواہی کے سبب اب تک دہشت گرد پاکستان میں ہیں ، حکومت دہشت گردی کے واقعات کو سنجیدہ لے۔

ای پیپر دی نیشن