میہڑ (نامہ نگار)میہڑ کے قریب گاوں جعفر چانڈیو میں رشتیداری اور زرعی زمین کے تنازعے پر 2 بھائیوں میں تصادم۔ فائرنگ میں بہن بھائی ہلاک اور 3 راہگیر زخمی۔ فائرنگ کا سلسلہ کئی دیر تک جاری۔ تفصیلات کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب کو میہڑ کے قریب تھانہ بی سیکشن کی حدود میں گاوں جعفر چانڈیو میں چانڈیو قبائل کے دو بھائیوں میں رشتے داری اور زرعی زمین کے تنازعے پر تصادم ہو گیا۔ دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں بہن بھائی مسمات حاکم زادی اور اس کا بھائی عاشق چانڈیو موقعے پر ہلاک ہو گئے ہیں۔ 3 راہگیر اسماعیل اور اس کا بھائی 12 سالہ عبیداللہ اور غلام عباس شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو میہڑ تحصیل اسپتال منتقل کیا گیا۔ دوسری طرف واقعے کے اطلاع پر میہڑ تھانہ بی سیکشن پولیس گاوں جعفر چانڈیو میں پہنچ گئی لیکن فریقین میں چلتی ہوئی فائرنگ پر کنٹرول نا کرا سکی۔ کئی دیر تک فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔ جس کی وجہ سے دونوں بہن بھائیوں کی لاشیں جائے وقوع پر پڑی رہیں۔ بعد میں ایس ایچ او میہڑ نور مصطفی پٹھان نے دیگر تھانوں سے مزید پولیس نفری طلب کر کے 1گھنٹے کے بعد فائرنگ بند کرادی اور کنٹرول کردیا۔ پولیس نے بہن بھائیوں کی لاشیں تحویل میں لیکر میہڑ تعلقہ اسپتال منتقل کردیں۔ واقعے کا مقدمہ درج نہیں ہو سکا۔ایس ایچ او میہڑ تہانہ بی سیکشن نور مصطفی پٹھان نے بتایا کہ دو بہائیوں میں تنازعہ چل رہا تھا اور دونوں بھائیوں میں تلخ کلامی ہوئی اور کشیدگی بڑھ گئی۔ جس پر فریقین میں فائرنگ سے واقعہ پیش آیا ہے۔
میہڑ جائیداد تنازعہ پر فائرنگ،بہن بھائی جاں بحق
Feb 01, 2023