ٹیکس وصولی کےلئے موثر اقدامات کرینگے ، ایڈمنسٹریٹر حیدر آباد 

Feb 01, 2023


حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) ایڈ منسٹریٹر حیدرآباد محمد فاروق خان و کمشنر فا خر شاکر نےHMC بلڈنگ جناح ہال میں شعبہ ٹیکس افسران و اسٹاف سے میٹنگ کی ایڈ منسٹر یٹر نے بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کی ٹیکس ریکوریز کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ہم مسائل پر قابو پا سکیں اور ادارے کو مالی بحران سے نکالا جا سکے، اس موقع پر میونسپل کمشنر فا خر شاکر نے کہا کہ نادہندگان سے بقایاجات کی وصولی کے لئے موثر اقدامات کیئے جائے اور ریکوری میں اضافہ کیا جائے۔ٹیکس محکمہ اپنی کار گردگی کو بہتر بنائے، اس ہی صورت میں ادارے کو مالی بحران سے نکالا جاسکتا ہے شعبہ ٹیکس کے ڈائر یکٹر سلمان لنڈ نے کہا کہ بلدیہ شعبہ ٹیکس نے پارکنگ،تھلہ پتھارا، جنریٹرز ٹیکس،ایڈورٹائزمنٹ، پراپرٹی،دوکانوں و فلیٹس کے کرایوں سمیت تمام ریکوریز کے حصول کے لئے شہر و لطیف آباد میں نادہندگان کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔اور تمام ریکوریز کی وصولی کویقینی بنانے کی غرض سے نادہندگان کے خلاف کارروائی کی جارہی ہیں اس ضمن میں اسسٹنٹ ٹیکسیشن آفیسرز نے اپنے عملے کے ہمراہ ٹاور مارکیٹ، اناج منڈی، فقیر کا پڑھ، رکشہ مارکیٹ، ڈاکٹر چمبر لطیف آباد و دیگر مارکیٹوں وبازاروں کا دورہ کرکے دکانوں کے کرایوں و دیگر ٹیکسز کی ادائیگی کو چیک کیا اور بقایاجات کی ادائیگی کیلئے موقع پر چالان بھی دئیے و اعلیٰ افسران کی ہدایت پر نہ صرف ریکوری کو بڑھانے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں،بلکہ تمام ملازمین کی ڈیوٹی پر حاضری کو یقینی بنانے کے لئے اسٹاف کی حاضری کو باقاعدگی سے چیک کیا جارہا ہے۔

مزیدخبریں