حیدرآباد(بیورو رپورٹ) علامتی بھوک ہڑتال نسیم نگر چوک قاسم آباد پر مختلف سیاسی سماجی کاروباری وGDA،مسلم لیگ فنکشنل ضلع حیدرآباد، سندھ یونائیٹڈ پارٹی، سندھ صوفی فورم، عوامی جمہوری پارٹی کے عہدیداروں نے وفاقی حکومت کی مہنگائی پیٹرول بم کے خلاف وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا پتلا جلایا۔سندھ سرکار کے کرپشن کے نقشے قدم پر وفاقیPDM سرکار چلنے لگی ہے۔پہلے سندھ میں آٹے کا بم عوام پر گرایا گیا۔ اب وفاقی حکومت نے پاکستانی عوام پر پیٹرول بم گراکے ملک کی معیشت کو تباہ کیا گیا۔کٹ پتلی سرکار نے دعوی کیا کہ ہم ملک کی معیشت کو ٹھیک کریں گے و غریب عوام کو کو ریلیف دیں گے۔اور ملک کی معیشت کو بہتر کریں گے۔لیکن اب پاکستانی عوام خودکشی کرنے پر مجبور ہیں۔پیٹرول بم نے عوام کا جینا مشکل بنا دیا ہے۔پیپلزپارٹی حکومت15سالوں سے سندھ پر قابض ہے۔سندھ کے تمام وسائل کو پیپلزپارٹی کے وزیروں نے لوٹا،اپنے خزانے و اثاثے بڑھائے۔علامتی بھوک ہڑتال میں عوام نے وفاقی حکومت وسندھ حکومت وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف سخت نعرے بازی کی آخر میں اسحاق ڈار کا پتلا جکایا گیا۔بھوک ہڑتال میں سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے سینئر نائب صدر روشن برڑوں، مسلم لیگ فنکشنل ضلع حیدرآباد کے جنرل سیکرٹری رفیق مگسی GDA حیدرآباد، ڈاکٹر بدر چنہ چیئرمین سندھ صوفی فورم، مسلم لیگ فنکشنل ضلع حیدرآباد کے سینئر نائب صدر حاجی نیاز احمد ساند،عوامی جمہوری پارٹی کے نظیر قریشی،مسلم لیگ فنکشنل ضلع حیدرآباد کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ماجد شاہ، انجمن تاجران قاسم آباد کے صدر محبوب ابڑو،انور خاصخیلی،سمیت چانڈیوں،بابو عالمانی، عمران قریشی، دانش شاہ، راول سیال، رانو مینگواڑ،سنیل کمار،حسنین قریشی،غلام فرید چاچڑ ودیگر کارکنان نے بڑی تعداد میں شریک کی۔