لال حویلی اور متروکہ وقف املاک کے درمیان پراپرٹی تنازع کے سلسلے میں شیخ رشیدکو طلبی کا نوٹس جاری کردیا گیا۔ایڈمنسٹریٹر وقف املاک تنویراحمد نے شیخ رشید کو طلبی نوٹس جاری کیا ہے جس میں لال حویلی کے7 مختلف یونٹس کےحوالےسے دائر اپیل کے سلسلے میں شیخ رشید کو طلب کیا گیا ہے۔ایڈمنسٹریٹر وقف املاک تنویراحمد نے شیخ رشید کو 3 فروری کو صبح 10 بجے زونل آفس راولپنڈی میں طلب کیا ہے۔دوسری جانب شیخ رشیدنے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کی کارروائی اور فیصلے کے خلاف اپیل دائر کررکھی ہے۔ادھر عدالت نے شیخ رشید کی جانب سے لال حویلی کو ڈی سیل کرنے کی استدعا خارج کردی ہے، عدالت اس سے قبل شیخ رشید کی حکم امتناع کی درخواست بھی خارج کرچکی ہے۔واضح رہے کہ لاہورہائیکورٹ پنڈی بینچ کےجج نے وقف املاک کو 15 دن میں فیصلہ کرنےکا حکم دیا ہے جب کہ 30جنوری کومتروکہ وقف املاک نے لال حویلی کے 7 یونٹ سیل کیے تھے۔