سابق وزیر خزانہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے ن لیگ کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کے استعفے کے حوالے سے گفتگو کی ہے.شاہد خاقان عباسی کی جانب سے مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر کے عہدے سے استعفیٰ دینے جانے کی خبریں زیر گردش ہیں تاہم اس حوالے سے تاحال شاہد خاقان عباسی کی جانب سے کسی قسم کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔دوسری جانب پارٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ جس روز مریم نواز کو ن لیگ کا چیف آرگنائز مقرر کیا گیا تھا اس سے اگلے ہی روز شاہد خاقان عباسی نے اپنا استعفیٰ پارٹی قیادت کو بھجوا دیا تھا تاہم ن لیگ کے مرکزی رہنما کا استعفیٰ تاحال قبول نہیں ہوا ہے۔اب اس حوالے سے مفتاح اسماعیل نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے خاموشی بہتر سمجھی اور ایک طرف ہو گئے، شاہد خاقان عباسی نے اس لیے استعفیٰ دیا تاکہ مریم کو پورا اسپیس مل جائے۔
شاہد خاقان عباسی کے استعفے کی بڑی وجہ سامنے آگئی۔
Feb 01, 2023 | 12:32