کراچی کی عوام کے لیے خوشخبری۔

Feb 01, 2023 | 16:18

پنک پیپلز بس سروس کی افتتاحی تقریب سے وزیرِ ٹرانسپورٹ و اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کے مضبوط ہونے سے خاندان اور گھر مضبوط ہوتا ہے،خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے سازگار ماحول بنانا حکومت کی ذمہ داری ہےتمام بسوں میں خواتین کیلئے بھی ویکنسیز ہیںہمارے ملک کی خواتین ایف 16چلا رہی ہیں، آج پنک بس سروس کی شروعات کرنے جا رہے ہیں،پنک بس سروس کا کرایہ 7روز نہیں لیا جائے گا،خواتین پنک پیپلز بس سروس میں 1فروری سے 7 فروری تک باکل مفت سفر کر سکیں گی پنک پیپلز بس سروس کے پہلے روٹ کے لیے ماڈل کالونی ، شاہراہِ فیصل ، تا ٹاور روٹ کا انتخاب کیا گیا ہے ، پنک بس سروس دفتری اوقات میں صبح اور شام کے اوقات میں ہر 20 منٹس کے بعد چلے گی،دفتری اوقات کے بعد معمول کے اوقات میں ہر ایک گھنٹے کے بعد پنک بس سروس چلے گی ، کراچی میں نارنجی، سرخ اور سفید کے بعد خواتین کے لیے اب (گلابی) پنک بس سروس کا آغاز کرنے جا رہے ہیں ،پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کی طرف تیزی سے گامزن ہے .

مزیدخبریں