اسمبلیاں تحلیل ہوتے ہی حکومت بند گلی میں آچکی ہے: عمران خان

Feb 01, 2023 | 18:50

ویب ڈیسک

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ آصف زرداری سے متعلق دیے گئے بیان پر قائم ہوں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سینئر صحافیوں سے ملاقات ہوئی .جس میں انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری شوق سے ہتک عزت کا دعویٰ کریں. ہتک عزت کا دعویٰ وہ کرتے ہیں جن کی اپنی کوئی عزت ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری سے متعلق دیے گئے بیان پر قائم ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ اسمبلیاں تحلیل کرنا میری بہترین حکمت عملی تھی. اسمبلیاں تحلیل ہوتے ہی حکومت بند گلی میں آچکی ہے اور اگر اسمبلیاں تحلیل نہ کرتے تو عام انتخابات نہیں ہونے تھے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 90 روز میں انتخابات نہ کرائے گئے تو آئین شکنی ہوگی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مزید کہا کہ ابھی میرا ایک اور میڈیکل چیک اپ ہونا ہے، ٹھیک ہو کر انتخابی مہم کا آغاز کروں گا۔

مزیدخبریں