اینگرو کارپوریشن نے احسن ظفر سیّد کونیا صدر ، چیف ایگزیکٹو افسر مقرر کردیا

لاہور(کامرس رپورٹر ) پاکستان کے سب سے بڑے کاروباری ادارے اینگرو کارپوریشن نے احسن ظفر سیّد کونیا صدر اور چیف ایگزیکٹو افسر مقرر کیا ہے۔غیاث خان اپریل 2024تک اپنی مدّت کی تکمیل تک اینگرو کارپوریشن کے صدر اور چیف  ایگزیکٹو آفیسر کے طورپر خدمات انجام دیتے رہیں گے۔ احسن ظفر سیّد اس وقت اینگرو فرٹیلائزرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیں۔ احسن ظفر سید نے 30سال قبل اینگرو (اس وقت ایگزون کیمیکل پاکستان لمیٹڈ) کے ساتھ اپنے کیریئر کا کا آغازکیا تھا۔ انہوں نے اینگرو فرٹیلائزرز کے این ون پلانٹ کی تعمیر میں انجینئرنگ کا اہم کردار ادا کیا جوکہ دنیا کا دوسرا سب سے بڑا سنگل ٹرین یوریا پلانٹ ہے۔

ای پیپر دی نیشن