معاشی ترقی بلاتعطل بجلی کی فراہمی سے مشروط ہے:اسامہ صدیقی

Feb 01, 2024

لاہور(کامرس رپورٹر) کوئلے سے بجلی کی پیداوار پاکستان جیسے ملکوں کیلئے بہترین ذریعہ ہے جہاں ہر چوتھا فرد بجلی سے محروم ہے۔ طلب و رسد میں نمایاں فرق اور درآمدی ایندھن سے بجلی بنانے کی وجہ سے حکومت 100فیصد آبادی کو بجلی فراہم کرنے میں ناکام ہے۔ معاشی تجزہ کار اسامہ صدیقی کے مطابق ملک کی معاشی ترقی بلاتعطل بجلی کی فراہمی سے مشروط ہے تاہم پاکستان سمیت ترقی پذیر ملکوں میں ایک ارب سے زائد آبادی بجلی سے محروم ہے یا پھر انہیں جزوی اور محدود پیمانے پر بجلی دستیاب ہے۔ تھر سے کوئلے کی پیداواری گنجائش 15ملین ٹن سالانہ ہے ۔تھر میں قائم پاور پلانٹس اس وقت 15ملین ٹن کوئلہ سے 2600میگا واٹ بجلی پیدا کررہے ہیں

مزیدخبریں