لاہور(خصوصی نامہ نگار)وابستگان چشتیہ نظامیہ کا ملک گیر اجتماع 4 فروری کو ہو گا۔ محفل کے روح رواں پیر اسرار الحق چشتی نظامی ہیں۔ حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری، خواجہ قطب الدین بختیار کاکی بابا فرید الدین گنج شکر، خواجہ نظام الدین اولیاء اور خواجہ فخر الدین فخر جہاں دہلوی کے افکار وتعلیمات اجاگر کرنے اور انکے مجاہدانہ کردار کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے وابستگان سلسلہ چشتیہ نظامیہ فخریہ کا ملک گیر اجتماع خانوادہ چشتیہ کے روحانی رہبر پیر سائیں اسرار الحق چشتی نظامی کی سر پرستی میں ہو گا۔