اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے )یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کے 26 ویںکانووکیشن کی پروقار تقاریب یو سی پی کیمپس جوہرٹاؤن اختتام پذیر ہو گئیںآخری مرحلے میں فیکلٹی آف مینیجمنٹ سائنسز کے1100سے ذائدگریجوایٹس کو اسناد دی گئیں۔دو سیشنز پر محیط ان تقاریب کے مہمانان خصوصی گلوبل فائنینشل لیڈر ندیم حسین اور پاک ویل کے سربراہ سنیل منج تھے۔ علاوہ ازیں فیکلٹی ڈین ڈاکٹر پروفیسر اطہرصدیق ، رجسٹرارکے علاوہ ذہین طلباءو طالبات، اساتذہ اورمعزز مہمانان کی بڑی تعداد ان تقاریب میں موجودتھیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گلوبل فائنیشل لیڈر ندیم حسین کا کہنا تھا کہ طلباءاپنے اہداف بڑے رکھیں۔ ہر کسی کے پاس کوئی نہ کوئی آئیڈیا ہوتا ہے مگر اصل بات اس پر عملدرآمد کی ہے تجربے سے آپ میں سمجھداری بڑھے گی کوشش کریں کہ سمجھدار لوگوں سے تعلق رکھیںنوجوان ہمارا مستقبل ہیں مگر ہماری بدقسمتی ہے کہ ہمارے لیڈروں نے صحیح سمت کا تعین نہیں کیا۔دوسرے سیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک ویل کے سربراہ سنیل منج نے طلبہ کو مبارکباد دیاستقبالیہ خطاب میں ڈین فیکلٹی آف مینیجمنٹ سائنسز، ڈاکٹر پروفیسر اطہرصدیق نے یو سی پی بزنس اسکول کے حوالے سے رپورٹ پیش کی ۔سیشنزکے اختتام پر مہمانان خصوصی کو سووینئرز دیئے گئے ۔
یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کے 26 ویںکانووکیشن کی پروقار تقاریب اختتام پذیر
Feb 01, 2024