علماء مشائخ کی جانب سے این 122 کے امیدوار حافظ طلحہ سعید سے مکمل یکجہتی اور اتحاد کا اعلان اور ان کی مہم تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ علما ومشائخ نے کہا کہ یہ ملک کلمے کے نام پر بنا جب تک ہم اسے اس کے مقصد تک نہیں پہنچاتے ہم کامیاب نہیں ہو سکتے۔ مشرقی پاکستان کی علیحدگی کی وجہ بھی کلمے کا نظام نہ لانا تھا جو ہمارے اتحاد اور بقا کی علامت ہے۔ اب بھی ہمیں یکجان کرنے والا یہی کلمہ ہے اسی پر چل کر ہم آگے بڑھ سکتے ہیں۔ مرکزی مسلم لیگ کے سیکرٹریٹ میں پیر اختر رسول قادری مولانا ضیاء الرحمن فاروقی، مولانا اسد اللہ فاروقی مہتمم جامعہ منظور الاسلامیہ ، مخدوم علی رضا گیلانی پیر معصوم حسین شاہ نقوی پیر محمد اسلم پیر اعجاز شاہ ودیگر سمیت دیگر علماء اکرام کی شرکت۔