اسلام آباد کی غریب بستیوں کی خدمت مشن ہے ‘ سنیا یونس

Feb 01, 2024

اسلام آباد ( میگز ین رپورٹ) اسلام آباد کے تمام سیکٹرز میں غریب بستیاں آج بھی تعلیم‘ صحت اور روزگار کی سہولتوں سے محروم 
ہیں۔ وہ ان کے احباب اور رضا کار اعلیٰ حکام کی توجہ ان دیرینہ مسائل کی طرف مبذول کروا کر ان کے حل کی طرف انقلابی قدم اٹھاتے رہیںگے‘ خصوصی گفتگو میں آزاد امیدوار این اے 47 سنیا یونس کا کہنا تھا کہ تین بڑی پارٹیوں نے 76 برس میں غریبوں کومحروم زدہ دکھا ہے۔ اگر سیاست کا یہی سلسلہ رہا تو آنے والے 70 سال میں بھی کچی آبادیوں کے مکین تعلیم‘ صحت اور روزگار سے محروم رہیں گے ایک سوال پر سنیایونس نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ این اے 47 کے ووٹرز اسلام آباد کی بیٹی کو عزت اور حمایت سے نوازیں گے۔ 
انہوں نے کہا کہ اسیٹس کو توڑنے میں وہ میدان میں نکلی ہیں اور یہ مشن عوامی قوت سے پورا ہوگا۔

مزیدخبریں