روسی طیارے کو باہر سے نشانہ بنائے جانے کاانکشاف

Feb 01, 2024

ماسکو(این این آئی)روس کے سرحدی علاقے میں گر کر تباہ ہونے والے روسی فوجی ٹرانسپورٹ طیارے کے بلیک باکس سے ابتدائی معلومات سامنے آگئیں۔  طیارے میں سوار تمام 74 افراد حادثے میں ہلاک ہوگئے تھے اور روس نے یوکرین پر طیارہ گرانے کا الزام عائد کیا تھا۔اس حادثے کے ایک دن بعد 25 جنوری کو روسی فوجی ٹرانسپورٹ طیارے کے دونوں بلیک باکس مل گئے تھے۔ بلیک باکس سے ملنے والے ابتدائی ڈیٹا کے مطابق طیارے کو باہر سے نشانہ بنایا گیا تھا۔رپورٹس کے مطابق بلیک باکس کے ڈیٹا پر مزید کام جاری ہے۔

مزیدخبریں