واشنگٹن (نیٹ نیوز) بہت کم یا زیادہ نیند کے نتیجے میں دماغی صحت بہت زیادہ متاثر ہوتی ہے اور مختلف سنگین امراض کا خطرہ بڑھتا ہے۔ یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ یالے سکول آف میڈیسن کی تحقیق میں بتایا گیا کہ بہت کم یا زیادہ نیند کے نتیجے میں دماغ میں ایسی تبدیلیاں آتی ہیں جن سے فالج اور ڈیمینشیا جیسے امراض کا خطرہ بڑھتا ہے۔
بہت کم یا زیادہ نیند دماغی صحت کیلئے نقصان دہ ہوتی ہے: تحقیق
Feb 01, 2024