’میرا آخری دن ہفتہ ہوگا‘ مرنے سے پہلے لڑکی کی آخری پوسٹ

ایمسٹرڈیم (نیٹ نیوز) میرا آخری دن ہفتہ ہوگا‘ مرنے سے پہلے لڑکی کی آخری پوسٹ توجہ کا مرکز بن گئی۔ کرونک فیٹیگ سنڈروم نامی بیماری میں مبتلا نیدرلینڈز کی 28 سالہ لارین ہوو خود کو یوتھنائز کروانے کے بعد انتقال کر گئیں۔ لارین ہوو نے اپنا آخری پیغام اپنے بلاگ ‘برین فوگ’ پر 24 جنوری کو پوسٹ کیا جس میں انہوں نے اعلان کیا کہ ان کا آخری دن ہفتہ 27 جنوری ہوگا اور اس کی موت دوپہر 1:30 سے 2:30 بجے کے درمیان ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن