شیخوپورہ: ڈاکٹروں کی غفلت سے حاملہ خاتون جاں بحق‘ لواحقین کا احتجاج

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) شیخوپورہ کے مدر اینڈ چلڈرن ہسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث حاملہ خاتون جاں بحق ہو گئی جس پر خاتون کے لواحقین نے شدید احتجاج کیا، جس پر ہسپتال کی انتظامیہ نے پولیس کو بلا لیا، بتایا جاتا ہے کہ فاروق آباد کی رہائشی 21سالہ خاتون علینہ نعمان ڈلیوری کیلئے مدر اینڈ چلڈرن ہسپتال شیخوپورہ لایا گیا جہاں ڈاکٹر آپریشن کرنے کی بجائے اسے انتظارکا کہتے رہے جس سے خاتون کے پیٹ میں بچہ جاں بحق ہو گیا جس کے باوجود ڈاکٹروں نے اس کا آپریشن نہیں کیا اور الٹراسائونڈ نہیں کیا۔ متعلقہ ڈیپارٹمنٹ میں بھجوا دیا جہاں یورالوجسٹ نے الٹراسائونڈ کرنے کی بجائے پرائیوٹ الٹراسائونڈ کرنے کا حکم دیا جب وہ پرائیوٹ الٹرا سائونڈ کرانے کے بعد ہسپتال لے کر آئے اس دوران مریضہ کی حالت مزید بگڑ گئی جس سے خاتون جاں بحق ہو گئی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...